کسوٹی جدید کا نواں ماہانہ ادبی اجلاس

پٹنہ انڈیا سے نکلنے والے سہ ماہی ادبی رسالے کسوٹی جدید کے تحت جاری ماہانہ اجلاسوں کے سلسلہ کا نواں اجلاس یکم اکتوبر کو منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں اردو زبان کی بول چال میں مروج غلطیوں پر گفتگو کی گئ۔اس کے بعد ماریہ آفتاب نے” انتخاب مطالعہ ” کے سلسلہ کے تحت معروف ادیبوں کی عجیب عادات پر ایک مضمون پڑھا۔جس میں کرشن چندر،ڈیوما،جیمس جوائس، شفیق الرحمن،وکٹر ہوگیو،منٹو ،عصمت چغتائ، ٹموتھی،ٹالسٹائ، شبلی وغیرہ کا تذکرہ کیا۔

منور احمد نے اپنے عنوان” اردو نثر کی خشت اول” کے تحت اردو کے پہلے نثر نگار حضرت خواجہ سید محمد حسینی گیسو دراز رحمتہ اللہ علیہ کی کتاب معراج العاشقین پر اجمالی تعارف و تبصرہ کیا۔

کسوٹی جدید کے ایڈیٹر محمد افضل خاں نے

تین مختصر افسانے بہ عنوان کچھوا اور خرگوش،آدمی اور بندر، زہر کی جڑیں پیش کئے۔ جن پر حاضرین نے اپنی رائے دی۔

ترنم احمد نے اپنے والد اور اردو کے معتبر شاعر جناب انور تاباں مرحوم کے کلام سے دو نظمیں پڑھیں۔

موسی ملیح آبادی نے اپنی غزل تنقید کے لئے پیش کی۔ حاضرین نے غزل کے ظاہری اور معنوی پہلوؤں پر کشادگی سے گفتگو کی۔ اور بعض اشعار کو ان کی معنوی تہ داری کے سبب نہایت درجہ پسند کیا ۔

آخر میں شعر خوانی ہوئ۔اعجازشاہین،نصر نعیم،ظہیر حسنین،فرید انور صدیقی، محمد طہ،موسی ملیح آبادی نے اپنا کلام پیش کیا۔

عماد الملک ،سعدیہ طارق،نیر سروش اور اختر علی خاں نے اجلاس کی کاروائ پر مجموعی رائے زنی کی

(رپورتاژ:محمد افضل خان)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *