سہ ماہی کسوٹی جدید کا آٹھواں ادبی اجلاس
سہ ماہی کسوٹی جدید کا آٹھواں ماہانہ ادبی اجلاس 3 ستمبر کو منعقد ہوا۔
اجلاس کا اغاز افضل خان مدیر کسوٹی جدید کے خیرمقدمی کلمات سے ہوا۔ بعد ازاں نیر سروش نے حاصل مطالعہ کے تحت اردو کے عظیم مزاحیہ شاعر سید محمد جعفری کی شخصیت اور شاعری پر ایک مضمون پڑھا۔ اس کے بعد ڈاکٹر وسیم ملک نے “سبع معلقات” کے عنوان پر تقریر کی.اس تقریر کی تیاری میں محترمہ ثروت زہرا زیدی کے مقالے سے مدد لی گئ تھی۔ پھر مسکان سید ریاض نے ضرب المثل ،کہاوت،محاورہ،روزمرہ کے عنوان پر نہایت معلوماتی تقریر کی اور شرکاء کے سوالات کے جواب دئے۔ مصطفی مانی دھوراجی والا نے اپنی غزل تنقید کے لئے پیش کی ۔ مانی کی غزل کے حسن و قبح پر شرکائے اجلاس نے سیر حاصل بحث کی۔ آخر میں شعر خوانی ہوئ ۔اعجازشاہیں،نصر نعیم،موسی ملیح آبادی، ضیاء اعظمی، ماریہ آفتاب، مسکان سید ریاض، محمد طہ، فوزان قدوائ، منور احمد، سلیم احمد نے کلام سنایا۔
( رپورتاژ: محمد افضل خان)



